دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کاآج بھی پہلانمبر

Nov 26, 2022 | 10:31 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پنجاب کے اکثر میدانی علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں آ گئے تھےجس کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک تمام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھی لہذا اب حد نگاہ میں بہتری کے بعد لاہور سے شیخوپورہ ایم ٹوکو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے سمیت قومی شاہراہوں پر بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے لہٰذا شہری احتیاط برتیں۔لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی  ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے ساتھ فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اسموگ چھانے لگی۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے جبکہ بھارتی شہر کولکتہ دوسرے نمبر اور بنگلادیش کا دارالحکومت ڈھاکہ آلودہ ترین شہروں میں چوتھے، کراچی نویں نمبر پر موجود ہے۔

مزیدخبریں