کراچی: ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 افراد کے قتل میں مطلوب ایک اور ملزم گرفتار

کراچی: ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 افراد کے قتل میں مطلوب ایک اور ملزم گرفتار
کیپشن: کراچی: ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 افراد کے قتل میں مطلوب ایک اور ملزم گرفتار

ایک نیوز نیوز: کراچی میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے دو ملازمین پرہجوم کی جانب سے تشدد کرکے قتل میں ملوث ایک اور مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کرکے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کرکے قتل کرنے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نورزمان عرف برما کو تشدد کرکے قتل کرنے کی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کرکے قتل کرنے کے کیس میں ملوث ایک اور ملزم کی گرفتاری کے بعد اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 2 ملازمین کو 28 اکتوبر کو مچھر کالونی میں مبینہ اغوا کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے قتل کیا تھا۔

اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ واقعے کے مقدمہ میں 15 افراد کو نامزد جبکہ 200 سے 250 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔