دوران انٹرویو عمران خان تھکے ہوئے اور مایوس دکھائی دیے، برطانوی صحافی

Nov 26, 2022 | 00:18 AM

ایک نیوز نیوز: برطانوی اخبار دی ٹائمز کی صحافی چارلی فولکنر نے کہا ہے کہ انٹرویو کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان تھکے ہوئے اور مایوس نظرآ رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار دی ٹائمز  کے مطابق انٹرویو کے دوران عمران خان نے گہرے سرمئی رنگ کی قمیض پہن رکھی تھی اور اس کے نیچے ٹراؤز تھا۔ عمران خان نے اپنی پٹی بندھی ٹانگ کو پاؤں کی چوکی پر رکھا ہوا تھا۔ وہ حملے کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں لیکن سابق کرکٹر تھکے ہوئے اور مایوس دکھائی دے رہے تھے۔ 

عمران خان نے دی ٹائمز کو انٹرویو کے دوران کہا کہ جب میں 26 سال پہلے سیاست میں آیا تو جانتا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہو گا۔ میں نے اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا۔ مجھ پر قاتلانہ حملہ کیاگیا جس میں بچنا مشکل تھا، محفوظ رہا تو اللہ کا شکر ادا کیا۔ میری  اہلیہ نے مجھے ہاتھ ہلاتے  ہوئے دیکھا ،انہیں اندازہ نہیں تھا مجھے گولیاں لگیں۔

مزیدخبریں