ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں 4 لوگوں کو قتل کرنے والے تیندوےکو سزا کے طور پر چڑیا گھر بھیج دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ جنگلات کے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز 8 سالہ تیندوے کو لکھیم پور کھیری سے کانپور کے چڑیا گھر منتقل کرنے کے تمام تر انتظامات کو مکمل کر لیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق تیندوے نے لکھیم پور کھیری کی تحصیل گولا میں 23 اگست سے 20 نومبر تک 4 کسانوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دو ماہ سے زائد عرصے کی محنت کے بعد وائلڈ لائف حکام تیندوے کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے اور مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے اسے چڑیا گھر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔