سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی ضمانت پر رہا

Nov 26, 2020 | 07:58 AM

admin
(ایک نیوز نیوز)‌سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی اور پی ڈی ایم کے گرفتار کارکنوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق موسیٰ گیلانی اور پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو گزشتہ روز بغیر اجازت ریلی نکالنے پر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاری کے حوالے سے پیپلزپارٹی نے نواں شہر چوک سے ریلی نکالی تھی ، علی موسیٰ کی گرفتاری پر مریم نواز اور بلاول بھٹو نے حکومت پر شدید تنقید کی تھی تاہم علاقہ مجسٹریٹ نے موسیٰ گیلانی سمیت تمام کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی ہے
مزیدخبریں