آج سے 11 جنوری تک ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند

Nov 26, 2020 | 07:38 AM

admin
(ایک نیوز نیوز)‌ پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے آج سے گیارہ جنوری تک بند ہو گئے ،حکومت کا کہنا ہے طلبہ آن لائن پڑھائی کریں، اس مرتبہ امتحان لیے بغیر کسی کو اگلی کلاس میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔

پڑھو لکھو گے بنو گے نواب کا محاورہ ہوا پرانا ۔اب تو دن ہیں کھیلنے کودنے ، سوشل میڈیا پر وقت گزارنے، آرام کرنے اور آن لائن پڑھائی کے ۔کورونا نے دنیا بھر کی طرح پنجاب میں بھی دوبارہ سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے حکومت کو تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے ۔طلبہ کی اکثریت نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے نام کا ٹرینڈ بھی بنایا تھا .

اگرچہ طلبا کی بڑی تعداد تعلیمی اداروں کی بندش پر خوشس نظر آتی ہے۔ لیکن بہت سے سٹوڈنٹس اسے اپنی پڑھائی کیلیے نقصان دہ بھی قرار دے رہے ہیں .دوسری جانب وفاق امدارس نے حکومت کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے آج سے اپنے تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے.
مزیدخبریں