وزیراعظم کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت 

May 26, 2024 | 16:37 PM

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز نے پشاور میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید جوانوں کو خراج   عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق   وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور کے علاقہ حسن خیل میں دہشتگردوں  کیخلاف کامیاب آپریشن میں 5دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

وزیراعظم  نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاکستان آرمی کے کیپٹن حسین جہانگیر  اور حوالدار شفیق اللہ کی بلندی درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت   کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ۔ دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرکے ہی  دم  لیں گے ۔  پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے ہم شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں 

مزیدخبریں