طلعت حسین کی بیٹی نےاپنےوالد کی نمازجنازہ کی تفصیلات شیئرکردیں

طلعت حسین کی بیٹی نےاپنےوالد کی نمازجنازہ کی تفصیلات شیئرکردیں
کیپشن: Talat Hussain's daughter shared the details of her father's funeral prayer

ویب ڈیسک: پاکستان کے لیجنڈری اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی تزین حسین نے اپنے والد کی نماز جنازہ کی تفصیلات شیئر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق تزین حسین نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ طلعت حسین کی نمازِ جنازہ آج شام عصر کی نماز کے بعد 5 بجکر 30 منٹ پر کراچی کے علاقے خیابانِ اتحاد کی عائشہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

اداکار کی صاحبزادی نے یہ بھی بتایا کہ طلعت حسین کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کی جائے گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ طلعت حسین کی اہلیہ و بیوہ اور دیگر اہلخانہ شام 4 بجکر 15 منٹ پر دادا بھائے سینٹر میں موجود ہوں گے جہاں لوگ اُن سے اداکار کے انتقال پر تعزیت کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ریڈیو، ٹیلی ویژن اور سنیما میں اپنا ایک اعلیٰ مقام بنانے والے لیجنڈری اداکار طلعت حسین طویل عرصے سے بیمار تھے اور کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔