ویب ڈیسک:بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے چلڈرن ہسپتال میں آگ لگنے سے 7 نومولود جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ دارالحکومت نئی دلی میں پیش آیا جہاں کل 12 نو مولود موجود تھے جنہیں آگ لگنے کے بعد ریسکیو کرکے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ان میں سے 7 بچے منتقلی کے دوران جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 زخمی بچے ابھی زیر علاج ہیں۔
دہلی پولیس کے مطابق انہیں اسپتال میں آگ لگنے کی اطلاع کل رات ساڑھے گیارہ بجے ملی۔ جس کے بعد بچوں کو ریسکیو کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔
دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ چلڈرن ہسپتال کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
خیال رہے بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آتشزدگی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے، کل بھی ریاست گجرات کے ایک گیمنگ زون ہونے والی آتشزدگی کے واقعے میں 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔