ویب ڈیسک: معروف امریکی گلوکارہ نکی مناج مشکل میں پڑ گئی ہیں، اپنی گلوکاری کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی میں چلنے والے واقعات کی بنا پر بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ کے کپڑے اور اسٹائل بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتا ہے، تاہم اس بار گلوکارہ کے حراست میں لیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نکی مناج کو منشیات اسمگل کرنے کے الزام مین نیدرلینڈز کے ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شیفول ایئرپورٹ پر گلوکارہ کے پاس سے منشیات ملنے پر اداکارہ کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے 25 مئی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتاری اس وقت سامنے آئی ہے، جب نکی مناج نیدرلینڈز میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے لیے ایئرپورٹ پہنچی تھیں، تاہم سوشل میڈیا پر گلوکارہ کی جانب سے ویڈیو بھی اپلوڈ کی گئی ہے۔ جس میں پولیس افسر کو گلوکارہ کی گاڑی کے پاس دیکھا جا سکتا ہے جو کہ کہہ رہا ہے ’ یو آر انڈر اریسٹ’ اسی دوران پولیس افسران گلوکارہ کو گاڑی سے باہر اتر کر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرنے کی درخواست کرتے رہے۔
نکی مناج کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ یہ مجھے ہر شو میں شرکت سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میرے دیکھنے سے پہلے ہی انہوں نے میرا بیگ مجھ سے لے لیا۔ ایئرکرافٹ میں رکھ بھی دیا تھا، اور اب یہ کسٹمز کا انتظار کر رہے ہیں ۔
جب لوگ بھاری رقم ادا کرنے کے بعد بھی دورے کو ناکام بنانے میں کامیاب نہیں ہو پاتے ،تو یہ کچھ دکھائی دیتا ہے ۔ساتھ ہی نکی مناج نے افسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ انہوں نے کیا ہے وہ غیر قانونی ہے۔