پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کردی 

پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کردی 
کیپشن: PIA has stepped up preparations for flight operations to the UK

ایک نیوز: پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں تیز کردیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کردی گئی ہے۔پاکستان سے برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 22پروازیں آپریٹ کرنے کی تیاری  کی گئی ہے۔

۔ پی آئی اے  کی جانب سے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم ائیرپورٹ پر ان فلائیٹ کیٹرنگ سروسز کی خدمات کے لیے پیشکش طلب کرلیں ہیں۔ مانچسٹر ائیرپورٹ پر ہفتہ وار 9پروازوں کے لیے 6500 میل پیک کی سروس کے لیے بھی خدمات حاصل کرنے کے لئے ٹینڈر جاری کردیا گیا۔

 لندن ائیرپورٹ پر ہفتہ وار 10پروازوں کے لیے تھرڈ پارٹی سروس کی خدمات کے لیے بین الاقوامی تجربہ کار کمپنیوں سے درخواست طلب  کی گئیں ہیں۔ 

برمنگھم سٹیشن کے لیے بھی پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن سے قبل فوڈ سروس کی خدمات کے لئے ٹینڈر جاری کردیا برطانیہ میں رجسٹرڈ کمپنیوں سے 27جون 2024 تک درخواستیں طلب کرلیں ہیں۔ 

ذرائع  کے مطابق پی آئی اے یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت ملنے کے لیے پر امید ہے فلائٹ آپریشن  کی  اجازت سے قبل تیاریاں شروع کردی گئی  ہیں۔