بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ

May 26, 2024 | 13:29 PM

ایک نیوز:بی آر ٹی کے کرایوں میں 5سے 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی آر ٹی کو سالانہ 3ارب روپے سے زیادہ خسارے کا سامناہے۔، بجٹ میں بی آر ٹی کے لیے 3ارب روپے سبسڈی کی مد میں مختص کیے گئے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے  بی آر ٹی کےاخراجات کم کرنے اور آمدن بڑھانےکیلئےاقدامات کیلئے کرایوں میں5 سے10 روپے اضافہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔کرایوں میں اضافے کی منظوری کیپوما بورڈ سے لی جائے گی۔

اس کے علاوہ مشیر خزانہ نے بی آر ٹی اسٹیشنز میں دکانوں کو کم کرائے پردینے پر برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے دکانیں کم کرائے پر دینے والوں کےخلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

  دستاویزات کے مطابق دکانیں ماہانہ 6 ہزار روپے کے کرایے پر دی گئی ہیں، دکانوں کا کم سےکم کرایہ 100 روپے فی مربع فٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی  ہے۔ کیپوما کو 3 کمرشل پلازوں کو کرائے پر دینے کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ ٹرانس پشاور آپریشنل پلان کو دوبارہ ترتیب دے کر 2 ارب کی بچت کرے۔

دستاویز کے مطابق اجلاس میں عام شہریوں کے لیے یومیہ لامحدود سفر کیلئے 150 روپےکا پاس متعارف کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ خواتین، طلبا، خواجہ سراؤں اور بزرگوں کیلئے پاس کی قیمت 100روپے رکھی جائے گی۔ 

  دستاویز میں کہا گیا کہ فی مسافر کرایہ سے ایک روپے کیپوما کے آپریشنل اخراجات کی مد میں دیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں