ملک بھر میں سورج کے جلوے برقرار،ہیٹ سٹروک کا خطرہ نہ ٹل سکا

May 26, 2024 | 13:18 PM

ویب ڈیسک:صوبائی دار الحکومت لاہور سمیت ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں سورج کے جلوے برقرار ہیں، صبح سویرے سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکنے لگا، ہیٹ سٹروک کا خطرہ بھی نہ ٹل سکا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بہاولپورمیں درجہ حرارت47 ،رحیم یار خان 46،ڈیرہ غازی خان46 اور ملتان 47 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔جس سے ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے، جبکہ اندرون سندھ کے علاقے دادو، موہن جودڑو میں درجہ حرارت50سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سکھر اور نواب شاہ میں درجہ حرارت48سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موسم دن بھر گرم اور خشک رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 40فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، آج اور کل پنجاب میں ہیٹ ویو کے خطرات برقرار ہیں۔

 پنجاب کے بعض شہروں میں  بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے،اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ لاہور،  مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت آج بھی برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب  مغرب سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

ائیر کوالٹی انڈکس  کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی سترہ نمبر پر آگیا،پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 83 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی جارہی ہے۔

 پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 45 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے ، جنوبی اور وسطی پنجاب کے علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں، ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

مزیدخبریں