گیسٹرو اور پیٹ کے امراض سراٹھانے لگے

May 26, 2024 | 12:45 PM

ایک نیوز:گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے گیسٹرو اور پیٹ کے امراض بڑھنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں گرمی کی شدت بھرنے سے شہری مختلف گیسٹرو اور پیٹ کے دیگر امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈائریا اور گیسٹرو کے مریضوں کا رش  بڑھنے کاخدشہ ہے۔

طبی ماہرین  کی جانب سے شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔شدیدی گرمی کے دوران شہری بلاضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔ پانی ابال کر پیئیں، باہر ٹھیلوں کی کھلی اشیا کھانے پینے سے گریز کریں سرڈھانپ کر رکھیں۔ پانی کے زیادہ استعمال اور ہلکے رنگ کے ملبوسات پہنیں۔ 

ڈاکٹرز کے مطابق گیسٹرو معدہ اور انتڑیوں کی سوزش کا ایسا مہلک مرض ہے جس کی علامات میں سردرد، بخار، پیٹ میں درد اور قے شامل ہے ۔اس مرض کی بڑی وجہ آلودہ پانی اور ناقص خوارک کا استعمال بھی ہے ۔ گرم موسم میں متوزان غذا ، پانی کا زیادہ استعمال، صفائی کا خیال اور والدین میں شعور بیدار کرکے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں