نیشنل گیمز ،عشاء عمران اور نعیم اختر تیز ترین ایتھلیٹ قرار 

نیشنل گیمز ،عشاء عمران اور نعیم اختر تیز ترین ایتھلیٹ قرار 
کیپشن: National Games, Isha Imran and Naeem Akhtar declared the fastest athletes

ایک نیوز :نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس کے مقابلوں کے پہلے دن کے اختتام پر ویمنز 100 میٹر ریس میںعشاء عمران اور نعیم اختر تیز ترین ایتھلیٹ قرار پائیں۔
نیشنل گیمز کے ایتھلیٹکس ایونٹ کے پہلے روز آرمی کی برتری قائم رہی، میڈل بورڈ پر آرمی سات گولڈ چھ سلور اور دو کانسی کے تمغے لیکر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
کھیلوں کے قومی مقابلوں میں واپڈا 5 گولڈ پانچ سلور اور چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے،  ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ایک گولڈ دو سلور اور چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے جبکہ سندھ، ائیر فورس اور نیوی نے ایک ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس کے مقابلوں کے پہلے دن کے اختتام پر ویمنز 100 میٹر ریس میں واپڈا کی عشاء عمران نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، انہوں نے مقررہ فاصلہ 11 اعشاریہ ایک پانچ سیکنڈ میں طے کرکے گولڈ میڈل کے ساتھ نیشنل گیمز 2023 کی تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔