ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ شہ سرخیوں کی زینت بن گئی

ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ شہ سرخیوں کی زینت بن گئی
کیپشن: The web series 'Hira Mandi' grabbed the headlines

ایک نیوز :بالی وڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی تہلکہ خیز ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ اپنے اعلان کے ساتھ ہی شہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہے
اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ڈائریکٹر بعض مناظر کی دوبارہ عکسبندی کرارہے ہیں۔مناظر کی دوبارہ عکسبندی کی خبروں کے بعد یہ افواہیں بھی گرم ہیں کہ ویب سیریز کی ریلیز میں التواء ہوسکتا ہے تاہم مصدقہ ذرائع نے ایسی تمام خبروں کو سختی سے تردید کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویب سیریز کے کسی منظر کی دوبارہ عکسبندی نہیں ہورہی ہے اور یہ سب بے بنیاد اطلاعات ہیں۔
 ٹیم کا کہنا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نہایت باصلاحیت ہدایت کار ہیں اور وہ ہر تفصیل پر گہری نظر رکھتے ہیں اور وہ سیریز کے تمام مناظر سے مطمئن اور خوش ہیں۔
ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔