گلوکار علی عباس کا نیا گانا ’سوچیں گے‘ ریلیز 

May 26, 2023 | 22:44 PM

 ایک نیوز: پاکستانی گلوکار علی عباس نے اپنا نیا گانا ’سوچیں گے‘ ریلیز کردیا۔

 پلاک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلوکارکاکہنا تھا کہ گانے کی شوٹنگ دبئی میں کی گئی۔ڈائریکٹر سکھ جی، میوزک ڈائریکٹر براؤن بروز، شاعرہ پریت اور ڈی او پی شہزادہ گل ہیں جبکہ گانے میں ماڈلنگ پریت نے کی ہے۔

 علی عباس کا کہنا تھا کہ ان کا نیا گانا کافی عرصہ بعد ریلیز ہورہا ہے اور اس کی وجہ شوز اور نجی  مصروفیات تھیں-یہ ایک رومانٹک گانا ہے  جس میں بے فکری دکھائی گئی ہے اور محبت کا پرچار کیا گیا۔ امید ہے میرے مداح نئے گانے کو پسند کریں گے۔

گلوکار علی عباس کاکہنا تھا کہ    ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے میں نے گانے کا ٹائٹل ’سوچیں گے‘ رکھا ہے تاکہ لوگ ملک کے بارے میں ضرور سوچیں۔فنکاروں اور پرندوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ فنکاروں کو مل جل کر رہنا چاہیے، میں پاکستانی ہوں اور مستقبل میں بھی پاکستانی رہوں گا۔

مزیدخبریں