ایک نیوز :وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں انہیں مخاطب کرکے کہا کہ ’وزیراعظم صاحب، میں ملک کا وزیر خارجہ ہوں اور ٹینکر سے پانی خریدتا ہوں۔
کراچی میں پانی کے منصوبے کے فور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ پانی ہر شہری کا مطالبہ ہے، کراچی کو بھی شہباز اسپیڈ کی ضرورت ہے، کراچی پر توجہ دیں تو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے۔ پچھلے سال 25 مئی کو اسلام آباد کو جلایا گیا، ہم نےکچھ نہیں کیا،فارن فنڈنگ پر کچھ نہیں کیا، زمان پارک میں پولیس پر حملہ ہوا ہم نے کچھ نہیں کیا، ہم سیاسی انتقام میں ملوث نہیں ہونا چاہتے تھے۔