راجن پور میں شہید راؤ راحت سلیم پولیس کمیونٹی سکول" قائم

راجن پور، میں شہید راؤ راحت سلیم پولیس کمیونٹی سکول\
کیپشن: Shaheed Rao Rahat Saleem Police Community School” established at Rajanpur

ایک نیوز :آئی جی کے حکم پر کچہ میں ڈاکوؤں، دہشت گردوں سے کلیئر کرائے گئے علاقہ میں "شہید راؤ راحت سلیم پولیس کمیونٹی سکول" قائم کردیاگیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-26/news-1685120244-6793.mp4

ڈی پی او راجن پور محمد ناصر سیال کاکہنا ہے کہ کمیونٹی سکول نو گو ایریا سمجھے جانے والے علاقہ چک مورو اور کچی جمال میں قائم گیا ہے۔سکول کا نام دوران آپریشن شہید ہونے والے پولیس کمانڈو راؤ راحت سلیم کے نام پر رکھا گیا ہے۔کمیونٹی پولیس کے فراہم کردہ انفراسٹرکچر اور افرادی قوت کے تحت چلایا جا رہا ہے۔زیر تعلیم بچوں کو پولیس کی جانب سے مفت کتابیں، بیگ، یونیفارم،دوپہر کا کھانا دیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او راجن پور محمد ناصر سیال کامزید کہنا تھاکہ سکول میں کچہ کے مقامی شہریوں کے بچوں کے علاوہ فرار ہونے والے سہولت کاروں کے بچے بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کاکہنا تھا کہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ والے علاقے اب علم کے زیور، قومی ترانے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجیں گے۔کچہ میں آنے والی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے معاشرہ کا مفید شہری بنائیں گے۔