پاکستان میں سوزوکی جمنی فائیو ڈور ایس یو وی کب لانچ ہوگی ؟

May 26, 2023 | 20:50 PM

ایک نیوز :  بھارت میں ماروتی سوزوکی نے آٹو ایکسپو 2023 میں پانچ دروازوں والی جمنی ایس یو وی کی نقاب کشائی  کر دی جبکہ 7 جون  سے بکنگ شروع کر دی ہے۔


 رپورٹ کے مطابق سوزوکی کا بڑا جمنی ویریئنٹ 1.5 لیٹر کے طاقتور پیٹرول انجن  سے لیس ہوگا جو  پانچ اسپیڈ مینوئل گئیرز یا فور اسپیڈ آٹومیٹک گیئر باکس سے جڑا ہوا ہوگا۔  جبکہ اس کی تصدیق شدہ مائلیج  مینوئل گئیرزکے ساتھ ساتھ 16.94 کلومیٹر فی لٹر  اور آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ 16.39 کلومیٹر فی لٹرہے۔
سوزوکی  SUV  جمنی دو ٹرم لیولز میں دستیاب ہے، یعنی Zeta اور Alpha۔
جمنی میں 9 انچ کی ٹچ اسکرین، SmartPlay Pro+، اور Arkamys ساؤنڈ سسٹم ہوگا۔ حفاظتی خصوصیات میں چھ ایئر بیگز، ماوئنٹین ہولڈ اسسٹ کے ساتھ ESP، ماؤنٹین روڈ کا کنٹرول، بیک ویو  کیمرہ، اور EBD کے ساتھ ABS شامل ہیں۔


 سٹیئر فریم چیسس پر مبنی، چھوٹی ایس یو وی ایک قابل آف روڈر ہے۔ اس میں 3 لنک کا  ہارڈ ایکسل سسپنشن، اور کم رینج ٹرانسفر گیئر (4L موڈ) کے ساتھ ALLGRIP PRO (4WD) اور بہترین اپروچ، بریک اوور اور زبردست گراؤنڈ کلیئرنس ہے۔
ماروتی سوزوکی جمنی ایس یو وی میں 6 ایئر بیگز، بریک (ایل ایس ڈی) لمیٹڈ سلپ ڈفرنشل، ای ایس پی کے ساتھ ہل ہولڈ اسسٹ، ہل ڈیسنٹ کنٹرول، ریئر ویو کیمرہ، اے بی ایس، اور ای بی ڈی ہوگا۔
جبکہ اس کی پاکستانی روپوں میں قیمت تقریبا 44 لاکھ روپے ہے۔ کیا پاک سوزوکی بھی جمنی ایس یو وی لانچ کرے گی ؟یہ سوال پاکستانی صارفین کے دلوں اور لبوں پر ہے۔

مزیدخبریں