ایک نیوز : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر بابر اعوان کا لندن روانگی سے متعلق بیان سامنے آ گیا۔
بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات کیلئے ملک سے باہر آیا ہوں، میری دوائیاں پاکستانی اور علاج قابلِ فخر پاکستانی ڈاکٹر کرتے ہیں۔عمران پہلے دوست تھے اب میرا لیڈر ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹرکامزید کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف میری لارجر فیملی ہے اور پاکستان میری منزلِ مراد۔