بھارت نے 9ماہی گیر،11پاکستانی شہری رہا کردیئے

بھارت نے 9ماہی گیر،11پاکستانی شہری رہا کردیئے
کیپشن: India released 9 fishermen, 11 Pakistani citizens

ایک نیوز : بھارت  نے9 ماہی گیر 11 پاکستانی شہری رہا، واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیئے۔

واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام نےرہا ہونے والے ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔پاکستانی شہریوں میں  محمد عاقل ،محمد اسلم ،محمد سہیل ،ذوالقرنین ،محمد مشتاق ،اقبال ،عمران شاہد ،منظور احمد ،پورا بھیل ،فدا حسین ،غلام دستگیر  ، عبدالمناف ،قاسم حسین ، اچھر  ،شیر علی ،سلیم ،احمد ، عبدالمجید ،بخش علی اور محمد اقبالشامل ہیں۔

ترجمان ایدھی کے مطابق رہائی پانے والے ماہی گیروں کا تعلق  پنجاب ،سندھ اور کراچی سے ہے ۔سمندری خلاف ورزی پر ماہی گیروں کو بھارتی حکام نے گرفتار کیا تھا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہی گیروں کو انکے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔