پارلیمنٹ،عدلیہ کشیدگی ،پاکستان بارکونسل کاہنگامی اجلاس طلب 

May 26, 2023 | 18:48 PM

ایک نیوز : پاکستان بار نے پارلیمنٹ اور عدلیہ کے مابین کشیدگی کم کرنے کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس31مئی کو طلب کر لیا۔

اعلامیہ پاکستان بار  کے مطابق ملک ریاستی اداروں کے مابین موجودہ تناو کی صورتحال کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔اداروں کے درمیان کشیدگی سے ان کا وقار اور ساکھ بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

31 مئی کے اجلاس میں اداروں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں