سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ

May 26, 2023 | 18:41 PM

ایک نیوز :ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 250 روپے کی گراوٹ کےبعد 235750 روپے ہو گئی ہے۔جبکہ اُدھر 10گرام سونے کی قیمت 214 روپے کی تنزلی کے بعد 202118 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدریں بالترتیب 2900 روپے اور 2486.28 روپے ہو گئی ہے۔

 بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس قیمت نو امریکی ڈالر کی کمی کے بعد 1952 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں