ایک نیوز :رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں معمولی کمی ہوئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/vbNbrLpAuB pic.twitter.com/qmNyJmkUUS
— SBP (@StateBank_Pak) May 26, 2023
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 285 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 59 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی ۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں آج مزید ایک روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق روپے کی قدر میں 0.21 فیصد کی بحالی دیکھی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 1 روپے 39 پیسے کی بڑی کمی کے بعد 287 روپے 13 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 74 پیسے ہو گئی تھی۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 310 روپے پر جا پہنچا۔