عمران خان کی بہن عظمیٰ خان پر جعلسازی کا مقدمہ درج

May 26, 2023 | 18:18 PM

ایک نیوز :محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نےتحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خان پر جعل سازی کا مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان پرڈیرہ غازی خان کے تھانےمیں جعلسازی کامقدمہ درج کر لیا ۔

عظمیٰ خا ن پر مقدمہ 5261 کنال زمین دھوکہ دہی سے کم قیمت پر خریدنے کے الزام میں درج کیا گیاہے۔

ایف آئی آر کے مطابق 6ارب روپے مالیت کی زمین جعلسازی سے 13 کروڑ روپے میں خریدی گئی۔

عمران خان کی بہن عظمیٰ خان اور انکے شوہراحد خان نےعثمان بزدار کے ساتھ مل کر 500 کنال اراضی پر قبضہ حاصل کیا ۔

متاثرین نے مقدمہ کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانہ کی درخواستیں دے رکھی تھیں ۔

ایف آئی آر کے مطابق عظمیٰ خان نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اعلان کے بعد گریٹر تھل کینال کے نام سے اربوں کی زمین کوڑیوں کے بھاؤ خریدی۔

مزیدخبریں