ایک نیوز :وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل عمران خان وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی میڈیکل رپورٹ لے آئے میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 5 سینئر ڈاکٹرز کے پینل نے ابتدائی رپورٹ بنائی ہے ،میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان کی دماغی حالت ٹھیک نہیں۔عمران خان اپنے جھوٹ کو سچ کہتا ہے اور دوسروں کو منوانے کی کوشش کرتا ہے،جب سے عمران خان حکومت سے نکالا گیا نوجوانوں کو بھی غلط راستے پر نکالاہے ،انہوں نےکہا کہ میں نے جو کہا تھا وہی ہوا عمران خان کی میڈیکل رپورٹس سامنے آئیں جو ٹھیک نہیں،عمران خان نے آصف علی زرداری کو علالت میں گرفتار کروایا آج اللہ نے عمران خان کو دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیم والے جج نے اس شخص کو صادق و امین بھی قرار دیا تھا،پاگل سے لین دین نہیں کرنی چاہیے نہ ادھار لو نہ ادھار دو۔ جب جب ملک پر برا وقت آیا ہم افواج کے ساتھ کھڑے رہے ،ہمیں پاکستانی ہونے ہر فخر ہے ،ہم اپنے شہداء کی بے حرمتی سوچ بھی نہیں سکتے ،عمران خان کے اندر سے فریکچر تو نہیں نکلا پاؤڈر ضرور نکل گیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان گرفتارہوا، پمز ہسپتال بھجوایا گیا وہاں ان کا میڈیکل بھی ہوا،یہ موصوف 5، 6 ماہ پلستر لگا کر گھومتے رہے، پلستر پر سیاست الگ کی گئی،عمران خان کی کسی رپورٹ میں فریکچر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی رپورٹ کا مرحلہ نہیں آیا تھا لیکن انہیں عدالت سےمثالی انصاف مل گیا، میڈیکل رپورٹ پوری طرح منظرعام پر نہیں آسکی تھی، عمران خان کا یورین سیپمل بھی لیا گیا، عبدالقادر پٹیل نے الزام لگایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق شراب، کوکین کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دماغی حالت ٹھیک نہیں، رپورٹ کے مطابق عمران خان کی ذہنی صحت پر بھی سوالیہ نشان ہیں، عمران خان کی رپورٹ میں کسی قسم کے فریکچر کا ذکر نہیں، میں نے کہا تھا جب پکڑے جائیں گے تو میڈیکل رپورٹس بھی بنیں گی۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کتنے فیصد کوکین، کتنے فیصد شراب تھی مکمل رپورٹ کے بعد اسے بھی شیئر کیا جائے گا، جب یہ وزیراعظم تھا میں تب بھی کہتا تھا کہ یہ دماغی طور پر ٹھیک نہیں ہے اس کو میوزیم میں رکھو۔
انہوں نے کہا کہ فریال تالپور کو عید کی رات 12 بجے گرفتار کیا گیا، فریال تالپور کو ڈاکٹرز نے اَن فٹ قرار دیا لیکن ان کو چاند رات کو گرفتار کیا، آصف زرداری بیمار تھے ان کو گرفتار کیا۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ریمانڈ کے طور پر آپ کو ضمانت ملی لیکن جو چیز ریکارڈ پر ہے، عمران کو ایسا انصاف ملا کہ اگلے، پچھلے سارے گناہ معاف ہو جائیں، ڈیم والے جج نے اس کو صادق اور امین قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا بھی اداروں کی پالیسیوں سے اختلاف رہا، جب ملک پر بُرا وقت آیا تو ہم افواج کے ساتھ کھڑے ہوئے، ہم شہدا کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتے، عمران خان اپنےجھوٹ کو سچ کہتا ہے اور دوسروں کو منوانے کی کوشش کرتا ہے۔