محسن نقوی سے ریئر ایڈمرل جاوید اقبال کی ملاقات، پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

May 26, 2023 | 16:21 PM

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کمانڈر سنٹرل پنجاب پاکستان نیوی و کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نے ملاقات کی ہے۔ باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان نیوی کے پیشہ ورانہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں 9 مئی کو عسکری تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملوں کی مذمت کی گئی اور شہداء اور ان کے خاندانوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔ 

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پاکستان نیوی کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے جانبازوں نے ہمیشہ شجاعت کی داستانیں رقم کی ہیں۔ سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔ آرمی اور ایئرفورس کی طرح پاکستان نیوی نے بھی ہمیشہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ وطن عزیز کی سمندری حدود کے دفاع میں پاکستان نیوی کا کردار سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

مزیدخبریں