ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے انعامی رقم کا اعلان، پاکستان کو کتنے پیسے ملیں گے؟

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے انعامی رقم کا اعلان، پاکستان کو کتنے پیسے ملیں گے؟

پی این ای: آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر سے نوازا جائے گا۔ پچھلے سال ملنے والی انعامی رقم  میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے تمام ٹیموں کے لیےکل انعامی رقم 38 لاکھ ڈالر رکھی گئی تھی،پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر آنے والی ساؤتھ افریقی ٹیم کے حصے میں 4۔ لاکھ 50 ہزا ڈالر آئے

انگلینڈ کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر، سری لنکا کو 2 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ 

اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ، پاکستان ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو ایک ایک لاکھ ڈالر ملے گا۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون کو کھیلا جائے گا۔