جیوانی کے ساحل پر  نایاب مردہ نیلی وہیل کی آمد

blue whale
کیپشن: blue whale
سورس: google

ایک نیوز : بلوچستان کے علاقے باندری، جیوانی کے تقریباً 42 فٹ لمبی مردہ نیلی وہیل تیرتی ہوئی پائی گئی۔

نیلی وہیل کا شمار قوی الجثہ نایاب آبی مخلوق میں ہوتا ہے۔ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان  کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف  کے عملے نے سمندر میں وہیل کی پیمائش کی۔مردہ نیلی وہیل کے ڈی این اے کے تجزیے کے لیے نمونے جمع کر لئے گئے ہیں۔

یادرہے نیلی وہیل مچھلی اس زمین کا سب سے بڑا جاندار ہے۔ اس کا سائز 30 میٹر یعنی 100 فٹ تک ہو سکتا ہے جبکہ اس کا وزن 173 سے 181 ٹن ہوتا ہے۔نیلی وہیل ایک بار مکمل منہ کھول کر 90ٹن خوراک اور پانی منہ میں بھر سکتی ہے۔ یہ ایک نوالے میں 500 کلوگرام یعنی 40 ملین Krill یا چھوٹی مچھلیاں کھا سکتی ہے، 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-26/news-1685097996-5607.mp4

یہ 6 ماہ تک بغیر خوراک کھائے بھی رہ سکتیں ہیں۔نیلی وہیل کا وزن 8 پاؤنڈ فی گھنٹے اور 1.5 انچ یومیہ کے حساب سے بڑھتی ہے۔ اس کے دماغ کا وزن6.92 کلو گرام ہوتا ہے جو کل وزن کا 0.007 فیصد ہے۔

 یہ مچھلی سینکڑوں میل دور سے بھی دسری وہیل کی آواز سن سکتی ہے۔