فضائی سفر کرنے والوں کیلئےخوشخبری، ائیرلائن کی جانب سے مفت ہوٹل قیام

فضائی سفر کرنے والوں کیلئےخوشخبری، ائیرلائن کی جانب سے مفت ہوٹل قیام

ایک نیوز: امارات ایئرلائن کی جانب سے مسافروں کے لیے ہوٹل میں قیام کی پیشکش کی گئی ہے،مسافروں کو ہوٹل امارات ایئر کی جانب سے مفت فراہم کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق امارات  ائیرلائن کا کہنا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک سے امارات ایئر کے ذریعے سفر کرنے والے خواہ وہ متحدہ عرب امارات آئے یا وہاں سے سفر کریں انہیں مفت ہوٹل قیام سہولت فراہم کی جائے گی۔

ایئرلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فرسٹ کلاس سے سفر کرنے والوں کے لیے 2راتیں جبکہ اکانومی کلاس کے مسافروں کو ایک رات کے لیے ایئرلائن کی جانب سے مفت ہوٹل میں قیام کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ پیشکش 26 مئی سے 31 اگست 2023 تک کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔ہوٹل میں قیام کی مفت آفر حاصل کرنےکیلئے فلائٹ بکنگ کرانے کے بعد ای میل پربکنگ نمبر، فلائٹ کی تفصیلات، امارات پہنچنے کی تاریخ، مسافر کا نام اور ٹیلی فون نمبر ارسال کیا جائے جس کے بعد ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے مفت ہوٹل بکنگ کی کنفرمیشن ارسال کر دی جائے  گی۔