عثمان بزدار کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

May 26, 2023 | 12:49 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عثمان بزدار کیخلاف مقدمات کی تفصیل کے لیے درخواست کی سماعت  پر  عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ سماعت کررہا ہے۔عدالت  نے استفسار کیاکہ کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ بغیر مقدمہ درج ہوئے آپ کی گرفتاری روک دیں ؟ جس پر عثمان بزدار کے وکیل نے کہا کہ ہم پر  اینٹی کرپشن میں 13 انکوائریاں ہیں،ہمیں خدشہ ہے کہ کسی بھی انکوائر میں گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔

عدالت  نے کہا کہ آپ  عثمان بزدار کے کنڈکٹ کے متعلق بتائیں، جس پر سرکاری وکیل نے کہا درخواست مسترد کی جائے،انہوں نے تفصیل مانگی تو تمام مقدمات فراہم کر دیے گئے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

عدالت میں عثمان بزدار کے وکیل اور سرکاری وکیل کے دلائل مکمل کر نے کے بعد   فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

مزیدخبریں