پرویز الہی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

May 26, 2023 | 12:40 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرویز الہی کیخلاف درج   مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز الہی کہاں ہیں؟ پرویز الہی کے وکیل کا کہنا تھا کہ پرویز الہی کے خلاف کوئی انکورئری نہیں ہوتی اور صرف رات کے وقت پولیس اور اینٹی کرپشن نے ریڈ کر دی۔ پرویز الہی کی کل بیل خارج ہوئی ہیں انکو حق ہیں کہ وہ عدالت پیش ہوکر بیل کروا لیں۔کل رات بھی پرویز الہی کو گرفتار کرنے کے لیے سرچ اپریشن کیا گیا۔

پرویز الہی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت میں پہچانے اور جینے کا حق نہیں چھینا جاسکتا  ہے، پرویز الہی کا صرف یہ قصور ہے کہ وہ ایک سیاسی پارٹی کا حصہ ہیں۔

پرویز الہی نے اپنے وکیل اشتیاق اے خان کے توسط سے درخواست دائر کی کہ پرویز الہی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔درخواست میں کہا گیا کہ پرویز الہی اور انکے خاندان کے ارکان کو ہراساں نہ کیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ جب تک مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ ہوجائیں پرویز الہی کو گرفتاری سے روکا جائے۔چارد اور چار دیواری کا تقدس پامال نہ کیا جائے،اپرویز الہی کو مقدمے کی صورت میں گرفتاری سے عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔ جس کے بعدعدالت نے پرویز الہی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

مزیدخبریں