ایک نیوز: کیپٹن (ر) صفدر انتشار انگیر تقریر اور پولیس اہلکاروں سے لڑائی جھگڑا کرنے کے کیس میں آج لاہور کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے۔ جہاں عدالت نے ان کے خلاف کیس میں دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ نمبر 1698/2019 بجرم 16mpo/506/24A تھانہ اسلام پورہ تھانے میں مقدمات درج ہیں۔ جن پر کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل فرہاد علی شاہ اور خاور محبوب نے دلائل دیے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ پیشی میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمات کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی تھی۔ عدالت نے ہدایت کی تھی کہ کیپٹن ر صفدر نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروائیں گے اور عدالت نے عدالت نے فریقین کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ جبکہ پولیس نے بھی ایک مقدمے کی اخراج رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے۔
واضح رہے کہ تھانہ اسلامپورہ پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف انتشار انگیز تقریر اور مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس سے لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کے عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلاء اور ایک شہری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وکلاء کی جانب سے شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔