کیپٹن صفدر، مریم نواز کیلئے کونسی ڈش بناتے ہیں؟ راز بتادیا 

کیپٹن صفدر، مریم نواز کیلئے کونسی ڈش بناتے ہیں؟ راز بتادیا 
کیپشن: Captain Safdar, what dish do you cook for Maryam Nawaz? Told the secret

ایک نیوز: کیپٹن (ر)صفدر نے عدالت پیشی کے موقع پر مریم نواز کی پسندیدہ ڈش کے بارے میں بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ آج موسم اچھا ہے اس لیے گھریلو باتیں کرنے کو دل کررہا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز سرخ لوبیا بہت اچھا بنالیتی ہیں۔ جبکہ وہ مریم بی بی کیلئے حلوہ خود بناتے ہیں۔ انہوں نے خوشگوار موڈ میں بات کرتے ہوئے دوسرے مردوں کو مشورہ بھی دے ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ اب سارے خاوند اپنی بیویوں کیلئے مستقل حلوہ بنانے پر نہ لگ جائیں۔ شوگر سے بھی بچیں۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک سیاسی جماعت اور پی ٹی آئی ایک دہشتگرد تنظیم ہے۔ اصل حقائق دیکھے تو یہ لوگ بھاگ گئے ہیں۔ جو لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ان کا پرانا نکال کر نیا سوفٹ وئیر ڈالا گیا۔ یہ سخن فروش ہے ان کو قدر نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ میاں صاحب کے بغیر پاکستان نہیں چلے گا۔ ابھی تیرہ جماعتوں کی حکومت ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نہیں۔ پاکستان کے نوجوان میاں صاحب کے استقبال کیلئے تیار رہیں۔  

ان کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام میں سے کسی کا بھائی بیٹا بارڈر پر کھڑا ہے۔ 60 لاکھ شہداء کی قربانیوں سے یہ وطن حاصل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جعلی پیر کے جعلی بچوں کو احتساب کے لیے کھڑا ہونا ہوگا۔ عمران خان اور اس کی بیوی کو عدالتوں میں پیش ہونا ہوگا۔ قوم پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ باجوہ نے 2018 کا الیکشن کیوں چوری کیا؟ آج حکومت کو یہ قانون بھی بنا لینا چاہیے کہ کسی جرنیل اور جج کو ایکسٹنشن نہیں دینی چاہیے۔