ایک نیوز: مسافر نے ہزاروں فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوائی جہاز کا غلطی سے ایمرجنسی گیٹ کھول دیا۔ پھر کیا ہوا ؟
رپورٹ کے مطابق آسیانہ ائیر لائنز کے ہوائی جہاز جنوبی کوریا کے ڈائیگو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ جہاز میں عملے سمیت 194 مسافر سوار تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی مسافر طیارے سے گرا یا زخمی نہیں ہوالیکن کچھ مسافروں کو سانس لینے میں دشواری کی باعث مسئلہ ہوا اورانہیں لینڈنگ کے فوراً بعد ہسپتال لے جایا گیا۔آسیانہ ائیر لائنز کے ایک اہلکار کے مطابق طیارے سے باہر نکلنے کے بعد ایمرجنسی گیٹ کے قریب بیٹھے مسافر نے اعتراف کیا کہ اس نےدروازےکے لیور کو چھوا تھا۔
Door of Asiana Airlines plane opens in mid-air just before landing in South Korea; 9 people taken to hospital with breathing difficulties pic.twitter.com/rUI6LTRihj
— BNO News (@BNONews) May 26, 2023
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) May 26, 2023