ایک نیوز: کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے239پر ضمنی الیکشن ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 میں 28 مئی کو ہونے والے ضمنی انتخاب ملتوی کردیے گئے ہیں،این اے 239 کے ضمنی انتخاب میں صرف 2 امیدوار حصہ لے رہے تھے۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے محمد اکرم اور تحریک لبیک پاکستان کے محمد یاسین شامل تھے۔
این اے 239 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کْل تعداد 5 لاکھ 83 ہزار 462 ہے جس میں سےمرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 428 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 34 ہے۔ضمنی الیکشن کے لیے 269 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے لیکن تمام پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے۔پولنگ اسٹیشز میں 538 مردانہ اور 538 زنانہ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ۔