ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں جرمانہ کی رقم میں 100 فیصد اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے جرمانہ کی رقم میں 100 فیصد اضافہ کردیا، عدالت نے فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں پر جرمانے کی رقم میں اضافہ کردیا۔
ہائیکورٹ نے فصلوں کو جلانے والوں پر ایک لاکھ کے بجائے 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے بلند عمارتوں کی چھتوں پر پودے نہ لگانے والوں پر10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیدیا۔
ہائیکورٹ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایات کردیں۔ اس کے علاوہ عدالت نے گرین بیلٹس پر قائم تجاوزات ختم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔