ایک نیوز: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے پرحکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد اور کاروبار نہیں ہے یہاں تک کہ میرا کوئی بیرون ملک بینک اکاؤنٹ تک نہیں ہے۔
I want to thank the government for putting my name on the ECL as I have no plans to travel abroad, because I neither have any properties or businesses abroad nor even a bank account outside the country.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 26, 2023
If and when I do get an opportunity for a holiday, it will be in our…
عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ بھی نہیں تھا، ای سی ایل میں نام ڈالنے پرحکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اگر کبھی چھٹیوں پر بھی جانا ہوا تو پاکستان کے شمالی علاقوں میں جاؤں گا جو دنیا میں میری سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک مرسلہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ محترم چیف جسٹس صاحب! سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے اس خط کے ذریعے آپ کو اپنی زندگی کو لاحق سنگین خطرات سے آگاہ کیا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے محترم چیف جسٹس صاحب ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو مراد سعید کی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں، ارشد شریف کی طرح ایجنسیز مراد سعید کے قتل کے بھی در پے ہیں۔میری (محترم چیف جسٹس صاحب سے)گزارش ہے کہ مراد سعید کی زندگی کے تحفظ کیلئے جو کچھ آپ کے بس میں ہے۔