مایہ ناز کھلاڑی نے لیگ کیلئے بورڈ سے کنٹریکٹ ختم کردیا

مایہ ناز کھلاڑی نے لیگ کیلئے بورڈ سے کنٹریکٹ ختم کردیا

ایک نیوز: انگلیںڈ کے جارح مزاج بلےباز جیسن رائے نے لیگ کرکٹ کو  ترجیح دیتے ہوئے بورڈ سے کنٹریکٹ ختم کردیا۔

رپورٹ کے مطابق انگلش بلے باز  نے لیگ کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیتے ہوئے بورڈ سے کنٹریکٹ ختم کردیا ہے۔جیسن روئے نے انگلینڈ کی 5 ٹیسٹ، 116 ون ڈے اور 64 ٹی20 میچز میں نمائندگی کی ہے، جیسن رائے کی طرح دیگر انگلش کرکٹرز بھی انکی پیروی کیلئے تیار ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ جیسن رائے کو 60 ہزار پاونڈ کی ادائیگی کررہا تھا لیکن اب وہ اس کنٹریکٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ 13 جولائی سے امریکا میں شروع ہونے والی میچز لیگ کھیلیں گے،کنٹریکٹ کی وجہ سے ان کو این او سی نہیں ملنا تھا لیکن اب وہ کوئی بھی لیگ کھیلنے کے لیے آزاد ہیں۔جیسن رائے نے کہا کہ کنٹریکٹ ختم کیا ہےلیکن وہ ورلڈکپ سمیت انگلینڈ کی نمائندگی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

قبل ازیں بھارتی بورڈ نے جیسن رائے جیسے دوسرے کرکٹرز کو آفر کر رکھی ہے کہ وہ اپنے بورڈ سے معاہدے ختم کرکے لیگ کے لیے دستیابی دیں، بدلے میں بھاری معاوضہ دیا جائے گا۔