ایک نیوز:خیبرپختونخواکےضلع خیبر کےعلاقے جمرود شا کس میں معمول کی چیکنگ کےدوران پولیس اہلکار اپنے ہی دستی بم کا شکار ہوگئے۔
پولیس سے حادثاتی طور پر دستی بم پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک ڈی ایس پی زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں سے حادثاتی طور پر دستی بم پھٹ گیا۔
حادثے کے نتیجے میں پولیس سپاہی شاہ محمود اور اسلم گل جاں بحق جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد نواز زخمی ہوئی جبکہ پولیس نے دستی بم پھٹنے کی وجوہات جانے کے لئے تفتیش شروع کر دی۔