ایک نیوز:پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا ہے ۔
عباس جعفری نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی بنیاد پاکستان آرمی ہے۔ میں پارٹی پوزیشن اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔