ایک نیوز: جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات کے بعد رپوش پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور شرپسند مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کے لئے خفیہ اداروں اور پولیس کے اعلیٰ حکام کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 9 اور 10 مئی کو پشاور اور دیگر مقامات پر قومی املاک کو جلانے اور توڑ پھوڑ میں رپوش شرپسند مظاہرین اور تحریک انصاف کی صوبائی قیادت اور دیگر عہدیداروں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کے لیے سکیورٹی اداروں اور پولیس کا اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سکیورٹی ایجنسیوں کے احکام بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں رپوش پی ٹی آئی قیادت کے خلاف کارروائی کی منظوری بھی لی جائے گی۔
پرتشدد مظاہرین اور پی ٹی آئی قیادت 10 مئی کے بعد سے روپوش ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چھاپوں کے لیے پولیس اور فورسز کی مشترکہ ٹیمیں بنائی جائیں گی، جلاؤ گھیراؤ کے احکامات دینے والے سابق اراکین اسمبلی و مقامی قائدین کا کھوج لگا کر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔