نگران پنجاب حکومت کو کام سےروکنے کی درخواست منظور،تحریری حکمنامہ جاری

May 26, 2023 | 10:05 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہورہائیکورٹ نے نگران پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست کو سماعت کیلئے مںظور کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ درخواست کو باقاعدہ سماعت کےلیے منظورکیا جاتا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کےلیے 27 اے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔تمام فریقین 6جون کو تحریری طور پر جواب جمع کرائیں۔

درخواستگزار کے مطابق اسمبلی تحلیل کے 90 روز کے اندرالیکشن ہونا تھے،نگران حکومت غیر آئینی ہے۔

مزیدخبریں