دبئی پولیس کی پھرتی،قتل میں ملوث اسرائیلیوں کوفوری گرفتارکرلیا

May 26, 2023 | 07:44 AM

ایک نیوز:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کی پولیس نے حفاظت اور عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے محض تین گھنٹے میں8 اسرائیلی افراد کو اپنے ہی ہم وطن شخص کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ دبئی پولیس نے قتل کے واقعے کے محض تین گھنٹے کے اندر ہی دو مرکزی ملزمان جب کہ تمام یعنی 8 ہی ملزمان کو محض 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے کیس کی تفتیش ہی بند کردی۔
عرب میڈیاکہ مطابق دبئی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں تمام اسرائیلی ملزمان کو محض 24 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کی تصدیق کی گئی۔
دبئی پولیس نے ملزمان کی تصاویر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تمام افراد آپس میں قریبی رشتے دار ہیں اور جس اسرائیلی شخص کو قتل کیا گیا، ان کے ساتھ ان کا دیرینہ تنازع چل رہا تھا۔
پولیس کے مطابق دونوں خاندان کے درمیان جائیداد کے معاملے پر دیرینہ تنازع تھا اور رواں ماہ 6 مئی کو مقتول کے خاندان نے ملزمان کے خاندان کے ایک شخص کو قتل کردیا تھا، جس کا بدلہ لینے کے لیے ملزمان نے دبئی کا سفر کیا۔
دبئی پولیس نے بتایا کہ تمام 8 ہی ملزمان یورپی ممالک کے راستے دبئی میں داخل ہوئے تھے، جنہوں نے شہر کے مصروف علاقے کے ایک کیفے کے باہر 33 سالہ شخص کو تیز دھار آلے کے ساتھ قتل کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے قتل سے قبل مقتول کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی یعنی کیمروں اور چہروں کی شناخت والی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا اور قتل کا واقعہ رپورٹ ہونے کے محض تین گھنٹے بعد ہی دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
دو مرکزی ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش کے بعد باقی 6 ملزمان کو بھی 24 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرکے انہیں عدالت میں پیش کردیا گیا اور کیس کی تفتیش کو بند کردیا گیا۔

مزیدخبریں