ایک نیوز:اداکارہ صرحااصغرنےحاملہ ہونےبارے اہم انکشاف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار صرحا اصغر کے ہاں نومبر 2022 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے ستمبر2022 میں اپنے اُمید سے ہونے کی تصدیق کی تھی۔اداکارہ نے دسمبر 2020 میں کورونا کی وبا کے باعث خاموشی سے دیرینہ دوست عمر لالا کے ساتھ شادی کرلی تھی۔
اداکارہ کامزیدکہناہےکہ انہوں نے نہ صرف شوبز انڈسٹری کے افراد بلکہ اپنے اہل خانہ اور سسرال والوں سے بھی حمل کی بات کو6 ماہ سے زیادہ عرصے تک خفیہ رکھا تھا۔
صرحااصغرکاکہناہےکہ دراصل جب وہ اُمید سے ہوئیں، عین اسی عرصے کے دوران وہ ایک ایسے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جس میں وہ حاملہ خاتون کا کردار ادا کر رہی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں مصنوعی حمل دکھانے کیلئے روئی اور کپڑے دیے جاتے تھے جو وہ اپنے پیٹ میں لگاتی تھیں لیکن شوٹنگ کے دوران ہی وہ اُمید سے ہوگئیں اور آہستہ آہستہ شوٹنگ کے دوران انہوں نے پیٹ میں کپڑے لگانا کم کیے اور کسی کو یہ احساس تک نہیں ہوا کہ ان کا پیٹ اصلی ہے۔
اداکارہ کامزیدکہناہےکہ شوٹنگ کے دوران ان سے نہ تو ڈرامے کی کسی ٹیم نے اس معاملے سے متعلق کچھ پوچھا اور نہ ہی انہوں نے کسی کو کچھ بتایا اور انہوں نے حمل کے ساتھ ہی شوٹنگ مکمل کروائی۔
صرحا اصغر کا کہنا ہےکہ ڈرامے میں نہ صرف حاملہ خاتون بلکہ شادی کے پہلے بچے کو جنم دینے والی خاتون کا کردار بھی ادا کیا۔
اداکارہ نے شکوہ کیا کہ کوئی ہدایت کار کسی اداکارہ کو مرکزی کاسٹ کیلئے کاسٹ کرتا ہے تو دوسرا اسی اداکارہ کو معمولی کردار کی پیش کش کرتا ہے، اسی طرح دوسرے اداکار انہیں معاون کردار دے دیتے ہیں اور انہیں ایسے معاملات کی سمجھ نہیں آتی۔