ایک نیوز:پی ٹی آئی کاشیرازہ بکھرگیا،ممبرسندھ اسمبلی سیدمحمدعباس جعفری نے پی ٹی آئی کوخیربادکہہ دیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رکن سندھ اسمبلی اور یوتھ ونگ کے صدر عباس جعفری نے پی ٹی آئی چھوڑ دی۔
عباس جعفری کاکہناتھاکہ 9مئی کےواقعات کی شدیدمذمت کرتاہوں، پاکستان کی بنیادپاک فوج ہے،بنیادوں کونہیں چھیڑاجاتا۔
سابق صدریوتھ ونگ کامزیدکہناتھاکہ پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیتاہوں،اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ بعدمیں کروں گا،میرےوالدآئی سی یومیں ان کومیری ضرورت ہے۔