ایک نیوز:جاپان میں فائرنگ کے ساتھ ساتھ چاقوکےوارسےپولیس اہلکاروں سمیت5افرادہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دوپہر کے آخر میں کال موصول ہوئی، بتایا گیا کہ ایک شخص نے عورت کو چاقو مارا ہے۔ جب افسر جائے وقوعہ پر پہنچے تو حملہ آور نے شکار میں استعمال ہونے والی رائفل سے مشابہ رائفل سے کچھ فائر کئے، جس سے چار افراد مارے گئے، حملہ آور کے جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے پہلےعمارت میں گھیر لیا گیا۔
چاقو حملے میں زخمی 40 سالہ خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
دو پولیس اہلکار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ایک اور شخص زخمی ہوا۔ ان اہلکاروں کی عمریں 46 اور 61 سال تھیں۔
مشتبہ شخص نے کیموفلاج ٹوپی،دھوپ کا چشمہ اور ایک ماسک پہن رکھا تھا۔ انتظامیہ نے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔