ایک نیوز:امریکاکی ایک لائبریری سےلی گئی کتاب 96سال بعدواپس کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق’اے ہسٹری آف یونائیٹڈ اسٹیٹس‘ نامی کتاب کے مصنف امریکی مورخ بینسن لاسنگ ہیں جبکہ اس کی اشاعت1881 میں ہوئی تھی۔
ریاست کیلیفورنیا کی سینٹ ہیلینا پبلک لائبریری سے کسی شہری نے کتاب لی تھی جس پر واپسی کی تاریخ21 فروری1927 درج تھی۔
لیکن فروری1927 کے بجائے کتاب96 برس بعد دوبارہ لائبریری کی زینت بن چکی ہے۔
لائبریری کو کتاب واپس کرنے والے شخص نے اپنی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔
سینٹ ہیلینا لائبریری نے یہ دلچسپ واقعہ اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا۔
لائبریری سٹاف کا کہنا ہے کہ یہ کتاب ان540 اصل نسخوں میں سے ایک ہے جو 1892 میں کتب خانے کے افتتاح کے وقت یہاں موجود تھے۔