خیبر:ہینڈگرنیڈدھماکا،2اہلکارشہیداور2زخمی

خیبر:ہینڈگرینڈدھماکا،2اہلکارشہیداور2زخمی
کیپشن: Khyber: Hand grenade explosion, 2 officials martyred and 2 injured

ایک نیوز:خیبرمیں ہینڈگرینڈدھماکاکےنتیجےمیں2پولیس اہلکارشہیداور2زخمی ہوگئے،علاقےمیں خوف وہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کےمطابق خیبرکےعلاقےجمرودشاہ کس پولیس لائن مرچےکےقریب ہینڈگرینڈدھماکاہوا۔دھماکےکےبعدقانون نافذکرنےوالےاداروں نےعلاقے کوگھیرےمیں لےلیااورسرچ آپریشن شروع کردیا۔
ڈی پی اوخیبرسلیم عباس کلاچی کاکہناہےکہ ہینڈ گرنیڈ دھماکا ہونے سے دو پولیس اہلکار شہیدہوگئےجبکہ دو اہلکارزخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر نواز خان اور لائین آفیسر برکت خان شامل ہے۔
سلیم عباس کلاچی کامزیدکہناہےکہ زخمی اہلکاروں کو پشاور کےہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہےاورواقعے کی جانچ پڑتال جاری ہے۔